29 جولائی، 2018، 4:19 PM

فلسطینی مزاحتمی لڑکی کو آزاد کردیا گیا

فلسطینی مزاحتمی لڑکی کو آزاد کردیا گیا

فلسطین میں مزاحمت کار نوجوان لڑکی احد التمیمی کو 8 ماہ قید کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں مزاحمت کار نوجوان لڑکی احد تمیمی کو 8 ماہ قید کے بعد گزشتہ شب رہا کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے منہ پر تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو جیل میں 8 ماہ کی قید و بند کی صعوبتیں اُٹھانے کے بعد گزشتہ شب رہائی مل گئی ہے۔ آٹھ ماہ کی سخت تکالیف نازک اور کم سن لڑکی کے پایہ استقلال میں لرزش نہیں لا سکیں۔ اسرائیلی حکام نے احد تمیمی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیل کے محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح احد تمیمی اور اُن کی والدہ نریمان کو رہا کردیا گیا ہے۔ دونوں قیدیوں کو اُن کے رہائشی علاقے مغربی کنارے بھیج دیا گیا ہے۔

News ID 1882632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha